۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان دادو کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان دادو کی جانب سے هر سال کی طرح اس بار بھی 10 محرم الحرام 1446ھ کو تنظیم کی طرف سے مومنین اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، انجمنِ حیدری ضلع دادو کے مرکزی ماتمی جلوس زير نگرانی مرکزی شیعه رہنما زوار سید فدا حسین شاه کاظمی کے مختلف روائتی روٹس سے گزرتا ہوا نیو چونک دادو سٹی پہنچا۔ جہاں پر مومنین اور عزاداران امام حسین علیہ السلام نے نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کی یاد میں مجلس عزا اور زنجیر زنی اور پرسہ پیش کیا۔

تنظیم کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا اور فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان دادو کی جانب سے 10 محرم کو میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ڈی ایچ او دادو محترم سید امداد حسین شاه اور ای ڈی ایچ او محترم زاہد حسین کیھرو کی جانب سے خصوصی تعاون بھی کیا گیا اور میڈیکل کیمپ پر پہنچ کر تفصیلی جائزه بھی لیا اور تنظیمی خدمات کو سراہا۔

قابل ذکر ہے کہ اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی معاون ماليات سيکريٹری اللہبچایو انقلابی، ڈویژن صدر دادو صدر وسیم رضا جعفری، ڈویژن جنرل سیکریٹری دادو زوار مشعیب احمد اصغری، ڈویژن دادو کے سینئر رہنما زوار محبوب جعفری، یونٹ دادو سٹی نائب صدر نور محمد جمالی، عبدالستار جمالي اور تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے ا للہ میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔

اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان دادو کی جانب سے 10 محرم کو میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .